خیبرپختونخواکابینہ میں توسیع،4مشیروں اور 8معاونین خصوصی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

خیبرپختونخواکابینہ میں توسیع،4مشیروں اور 8معاونین خصوصی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

محمد اعجاز آفریدی

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 4 نئے مشیروں اور 8 معاونین خصوصی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ انتظامیہ کی کابینہ ونگ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر فوری طور پر تقرریوں کی منظوری دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے مشیروں میں پیر مصور خان، لیاقت علی خان، ہمایوں خان اور میاں محمد عمر شامل ہیں۔

اسی طرح نئے معاونین خصوصی میں طارق سعید، محمد عثمان، طفیل انجم، افتخار اللہ جان، سمیع اللہ خان، ملک عادل اقبال، محمد خورشید اور محمد اسرار شامل ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

Scroll to Top