ایرانی صدر نے ملک میں موجود 4500 سال پرانے درخت کی تصویر شیئر کر دی،وجہ کیابنی ؟ جانئے

ایرانی صدر نے ملک میں موجود 4500 سال پرانے درخت کی تصویر شیئر کر دی،وجہ کیابنی ؟ جانئے

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملک میں موجود ایک ساڑھے چار ہزار سال پرانے “سرو” درخت کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی، جسے ایشیا کے قدیم ترین زندہ درختوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

اپنے بیان میں صدر پزشکیان نے کہا کہ یہ سرو کا درخت اس سرزمین کی قدیم تاریخ کا گواہ ہے، جو ساڑھے چار ہزار سال قبل بھی ایران کے نام سے جانی جاتی تھی۔ ان کے مطابق یہ درخت ایران کی تہذیب، تاریخ اور تسلسل کی علامت ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پر مختلف ممالک اپنی تاریخی اور قدرتی وراثت کو اجاگر کر رہے ہیں۔ حال ہی میں چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے دورۂ چین کے دوران ایک خصوصی اور خفیہ حکومتی باغ کا دورہ کروایا تھا، جہاں 490 سال پرانے درخت بھی دکھائے گئے تھے، جبکہ کچھ درخت ایک ہزار سال سے زائد قدیم بتائے گئے۔

اس موقع پر صدر ٹرمپ نے اس قدرتی ماحول کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں یہ جگہ بہت پسند آئی۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بھی ایرانی صدر کی اس پوسٹ پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، بعض حلقوں کے مطابق یہ اقدام ایران کی قدیم تہذیب اور تاریخی ورثے کو اجاگر کرنے کی ایک علامتی کوشش ہے۔

Scroll to Top