کابینہ میں توسیع کے معاملے پر پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات، رکن اسمبلی کھل کر سامنے آگئے

خیبرپختونخوا میں کابینہ کی توسیع کے معاملے پر سیاسی ناراضگی سامنے آگئی ہے، کوہاٹ سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی داود آفریدی بھی وزیراعلیٰ سے نالاں دکھائی دیتے ہیں۔

ایم پی اے داود آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ٹویٹ کرتے ہوئے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ وقت کی بات ہے، کوئی اقتدار میں ہوتا ہے اور کوئی اقتدار سے باہر، مگر وقت کبھی نہیں رکتا اور وقت بہت بے رحم ہوتا ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر نیک محمد نے کابینہ میں تقرریوں پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے افراد کو میرٹ کے بجائے دیگر بنیادوں پر شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کے پی کابینہ میں نئے چہروں کی شمولیت پر پی ٹی آئی کے اندر اختلافات سامنے آگئے

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ان کا فون تک اٹھانے کے لیے تیار نہیں جبکہ وہ وزارت کے لیے رابطہ نہیں کرتے بلکہ صرف مسائل اجاگر کرنے کے لیے بات کرتے ہیں۔

Scroll to Top