اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گی۔

4 روزہ انسداد پولیو مہم آج 18 مئی سے 21 مئی تک جاری رہے گی، جس کے دوران 4 لاکھ 47 ہزار 614 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے کہا کہ مہم کے دوران پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین پلائیں گے تاکہ کوئی بچہ حفاظتی قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر خصوصی کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں تک رسائی ممکن بنائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کا ڈِس اپیئرنگ میسجز سے متعلق نیا فیچر سامنے آ گیا

ڈی سی اسلام آباد نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیو ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلائیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کے تعاون سے پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Scroll to Top