28ویں آئینی ترمیم سے متعلق افواہیں بے بنیاد قرار، کامران شاہد

اسلام آباد: معروف صحافی اور اینکر پرسن کامران شاہدنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 28ویں آئینی ترمیم سے متعلق سوشل میڈیا اور بعض میڈیا حلقوں میں گردش کرنے والی قیاس آرائیاں اور افواہیں حقیقت سے دور ہیں۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ جب اس معاملے سے براہِ راست آگاہ افراد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ان افواہوں اور غیر مصدقہ خبروں پر حیرت کے بجائے واضح طور پر مسکراہٹ اور ہنسی کا اظہار کیا، اور انہیں محض بے بنیاد قیاس آرائی قرار دیا۔

کامران شاہد کے مطابق بعض حلقوں کی جانب سے 28ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے غیر ضروری طور پر خدشات اور قیاس آرائیاں پھیلائی جا رہی ہیں، جن کی کوئی مستند بنیاد موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تربت میں حملے سے متعلق سوشل میڈیا دعویٰ جھوٹا اور من گھڑت قرار، بی ایل اے سے منسوب پروپیگنڈا بے نقاب

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں 28ویں آئینی ترمیم سے متعلق مختلف دعوے اور بحث سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو بنی ہوئی ہے، تاہم اس حوالے سے سرکاری یا باقاعدہ سطح پر کسی بھی حتمی پیش رفت کی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

Scroll to Top