KP Govt

خیبرپختونخوا حکومت کا ایک جگہ دو سال سے تعینات ملازمین کے تبادلوں کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ایک جگہ دو سال سے تعینات سرکاری ملازمین کے تبادلوں کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد انتظامی سیکرٹریز کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
چیف سیکرٹری نے تمام انتظامی سیکرٹریز کو حکم دیا ہے کہ وہ دو سال سے زائد عرصے سے تعینات ملازمین کی فہرستیں تیار کر کے تبادلوں کے احکامات جاری کریں۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے تبادلوں کے لیے سیکرٹری انتظامی امور کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس عمل کو مکمل کرے گی۔ اس فیصلے کے بعد دو سال سے زائد عرصے سے اہم اسامیوں پر تعینات ملازمین میں بے چینی پھیل گئی ہے، اور وہ تبادلوں سے بچنے کے لیے مختلف کوششیں کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے نیب خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر انوسٹی گیشن کے تبادلے کا حکم معطل کر دیا

محکمہ پی اینڈ ڈی، بلدیات، خزانہ، آبپاشی اور سی اینڈ ڈبلیو کے ملازمین نے حکومت کے جاری کردہ احکامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے، خاص طور پر ترقی و منصوبہ بندی اور سی اینڈ ڈبلیو میں کئی اہم پوسٹوں پر 12 سال سے تعینات ملازمین کے تبادلوں کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Scroll to Top