پشاور: جمعیت علما اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ نے علی امین گنڈاپور کی مولانا فضل الرحمن اور جمعیت علما اسلام کے بارے میں توہین آمیز گفتگو کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کو چاہیے کہ وہ گنڈاپور کو لگام دیں، ورنہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گنڈاپور بار بار ہرزہ سرائی کرکے سیاسی ماحول کو خراب کر رہے ہیں۔
حافظ حمد اللہ نے کہا کہ ایک طرف تو اسد قیصر اور پی ٹی آئی قیادت اپوزیشن اتحاد تشکیل دینے کے لیے رابطے میں ہیں، جبکہ دوسری طرف گنڈاپور بلاوجہ مولانا فضل الرحمن کے بارے میں زبان درازی پر اتر آئے ہیں۔
حافظ حمد اللہ نے پی ٹی آئی قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے اراکین کی بات چیت پر نظر رکھیں تاکہ سیاسی مذاکرات کا مثبت ماحول برقرار رہ سکے۔