شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر نے سرکاری تنصیبات اور اہلکاروں پر حملوں کے خدشے کے پیش نظر تھریٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد سرکاری تنصیبات اوخیبر اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
جاری کردہ الرٹ میں تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور سخت حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے سرکاری دفاتر اور تنصیبات کے ارد گرد سیکیورٹی کو مزید بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔