پشاور ۔ چار رکنی خواتین چور گینگ گرفتار، سونا اور چاندی برآمد

Pakistan SCO Summit 2026

پشاور کے تھانہ آغا میر جانی شاہ کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گھروں میں گھس کر چوری کی وارداتیں کرنے والے چار رکنی خواتین چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیم نے تھانہ آغا میر جانی شاہ اور تھانہ رحمان بابا کے مختلف علاقوں میں ہونے والی چوری کی وارداتوں کا سراغ لگا کر کارروائی کی۔ جدید سائنسی طریقہ کار اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خواتین چور گینگ کا سراغ لگایا گیا۔

گرفتار خواتین کی شناخت مسماۃ (پ) زوجہ اسحاق، (م) زوجہ نیک ولی، (خ) زوجہ ابوبکر اور (ن) زوجہ اسلم ساکنان چنگڑ آباد کے نام سے ہوئی۔ دوران تفتیش ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے متعدد گھروں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔

پولیس کے مطابق خواتین چور گروہ گھروں میں داخل ہوکر موقع ملتے ہی نقدی، زیورات اور قیمتی اشیاء چوری کر لیتا تھا۔ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے وومن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوات میں کار چوروں کا منظم گروہ سرگرم، پولیس بے بس

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top