وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے عوام کیلئے خوشخبری سنا دی ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ملک بھر میں تین دن کی چھٹیاں ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 26، 27 اور 28 مئی کو سرکاری تعطیلات کی منظوری دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت منگل، بدھ اور جمعرات کو ملک بھر میں تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
یہ تعطیلات ملک بھر کے سرکاری اداروں پر لاگو ہوں گی، جس کے بعد شہریوں میں عید کی تیاریوں کا جوش مزید بڑھ گیا ہے۔
عوام نے حکومت کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے عید کی خوشیوں میں اضافہ قرار دیا ہے، جبکہ شہری اب عید کے طویل ویک اینڈ کی تیاریوں میں مصروف ہو گئے ہیں۔





