وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تمام ماڈل اسکولوں، کالجوں اور دیگر متعلقہ تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا آغاز 25 مئی سے ہوگا جو 31 جولائی 2026 تک جاری رہیں گی جبکہ تمام ادارے اپنی باقاعدہ تعلیمی سرگرمیوں کے لیے 3 اگست 2026 کو دوبارہ کھلیں گے۔

تعطیلات کے اس دورانیے میں اداروں کے سربراہان اور انتظامی عملہ مکمل طور پر چھٹی پر نہیں ہوگا بلکہ وہ صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک اپنے دفتری امور سرانجام دینے کے پابند ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں طلبہ کی تعلیمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ دسویں اور گیارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے جون اور جولائی کے مہینوں میں خصوصی کوچنگ کلاسز کا انتظام کیا جائے گا تاکہ ان کا تعلیمی حرج نہ ہو۔

اس کے علاوہ چھٹیوں کے دوران اسکولوں کی مرمت و سجاوٹ، اساتذہ کے لیے تربیتی سیشنز اور دیگر ضروری انتظامی امور بھی شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

Scroll to Top