کرک:تحصیل تخت نصرتی میں افسوسناک واقعہ

کرک کی تحصیل تخت نصرتی کے علاقے یاغی مسکان میں شربت پینے سے 13 افرادکی حالت غیر ہوگئی۔

ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو میڈیکل ایمرجنسی کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔

ریسکیوحکام کے مطابق ان تمام افراد کی حالت شربت پینے کے فوراً بعد غیر ہوگئی تھی۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تمام افراد کو ایمبولینسز کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو فوری علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی جان بچائی جا سکے۔

Scroll to Top