ساؤتھ ایئر پاک کاکراچی سے گوادر، تربت اور کوئٹہ کے لیے پروازوں کا اعلان

ساؤتھ ایئر پاک نے کراچی سے گوادر، تربت اور کوئٹہ کے لیے اپنی فضائی کارروائیوں کے آغاز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

بلوچستان میں فضائی رابطوں کو بہتر بنانے کے لیے یہ ایک بڑا سنگ میل ثابت ہوگا جس سے صوبے کے دور دراز علاقوں تک رسائی آسان ہو جائے گی۔

ایئر لائن کی پہلی آزمائشی پرواز 25 مئی 2026 کو کراچی سے گوادر اور دوبارہ کراچی کے روٹ پر اڑان بھرے گی۔ اس پرواز کا مقصد باقاعدہ سروس سے قبل تمام تکنیکی اور حفاظتی مراحل کی جانچ پڑتال کرنا ہے۔

ساؤتھ ایئر پاک کے مطابق ابتدائی نیٹ ورک میں کراچی کو گوادر، تربت اور کوئٹہ سے جوڑا جائے گا۔ ان روٹس کے لیے بیرون ملک سے دو نئے اے ٹی آر طیارے ویٹ لیز پر حاصل کیے گئے ہیں جو اپنے جدید نظام اور آرام دہ نشستوں کے لیے مشہور ہیں۔

ایئر لائن کی جانب سے باقاعدہ کمرشل پروازوں کا آغاز جون کے پہلے ہفتے سے متوقع ہے۔ ساؤتھ ایئر پاک کی اس نئی سروس سے نہ صرف مقامی مسافروں کو سہولت ملے گی بلکہ گوادر اور دیگر شہروں میں تجارتی سرگرمیوں کو بھی بھرپور فروغ حاصل ہوگا۔

Scroll to Top