چارسدہ میں تخت بھائی روڈ پر راہگیروں کے درمیان معمولی تکرار خونریز تصادم میں تبدیل، فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں باجوڑیانو کلی کے رہائشی سبخانے اور ان کے دو بیٹے شامل ہیں جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی، پاک آسٹریلیا سیریز، میٹرو بس سروس کے تین سٹیشن بند رہیں گے
دوسری جانب تھانہ تنگی کی حدود، علاقہ اجارہ دار کلی میں رقم کے لین دین کے تنازع پر چچا نے فائرنگ کرکے اپنے 22 سالہ بھتیجے کو قتل کردیا، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم فرار ہوگیا جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔





