اقوام متحدہ کے سیکریٹری انتونیو گوتریس نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ٹرین کو نشانہ بنانے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشتگردی کی سنگین کارروائی قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس افسوسناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
.@antonioguterres strongly condemns the explosion targeting a train in Pakistan. He extends his deepest condolences to the families of those killed and wishes a swift recovery to those injured.
Terrorism in all its forms and manifestations is unacceptable.https://t.co/0CvdCPvqOy— UN Spokesperson (@UN_Spokesperson) May 26, 2026
بیان میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ دہشتگردی کسی بھی شکل میں قابل قبول نہیں اور ایسے حملوں میں ملوث عناصر کو بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان: میرانشاہ میں پاک فوج کے زیر اہتمام امن و امان کے حوالے سے قبائلی جرگہ
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اس موقع پر پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں میں اس کے ساتھ کھڑی ہے۔





