سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونا اور چاندی ایک بار پھر سستے ہوگئے، جس سے خریداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 475,362 روپے پر آگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2057 روپے کم ہوکر 407,546 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی، جہاں فی تولہ چاندی 153 روپے سستی ہوکر 8,117 روپے پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا، جہاں فی اونس سونا 24 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4,530 ڈالر پر آگیا۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے بدلتے رجحانات کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

Scroll to Top