صدر ، وزیراعظم اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟

صدر ، وزیراعظم اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، جس کے دوران صدر، وزیراعظم اور دیگر سیاسی و حکومتی رہنماؤں نے مختلف مقامات پر نمازِ عید ادا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں نمازِ عید ادا کی، جہاں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور شریف فیملی کے دیگر افراد نے جاتی امرا میں نمازِ عید ادا کی۔ اس موقع پر نواز شریف نے اپنے والدین، اہلیہ اور بھائی کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے پھول بھی رکھے۔

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پشاور کے علاقے باغ ناران حیات آباد میں نمازِ عید ادا کی۔ نماز کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ملک میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

اسی طرح گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے آبائی علاقے کوٹ کڑہ، ڈیرہ اسماعیل خان میں نمازِ عید ادا کی اور نماز کے بعد عوام میں گھل مل گئے۔

عید کے موقع پر ملک بھر میں سیاسی رہنما عوام کے ساتھ نمازِ عید کے اجتماعات میں شریک ہوئے اور ملک کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Scroll to Top