سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی

Pakistan SCO Summit 2026

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مزید سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار روپے کم ہوکر 4 لاکھ 49 ہزار 336 روپے پر آگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 429 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 85 ہزار 233 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ

دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی تولہ چاندی 6 ہزار 802 روپے پر برقرار رہی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 40 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 268 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

مسلسل کمی کے باعث مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top