سوات سے افسوسناک خبر آگئی

Pakistan SCO Summit 2026

عید کے دن سوات سے ایک افسوسناک خبر آگئی ، شوہر نے بیوی اور بھابھی پر اندھادھندفائرنگ کردی ۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ سوات میں مٹہ کے علاقے شوخدڑہ میں پیش آیا جہاں شوہر نے بیوی اور بھابھی پر فائرنگ کردی ،پولیس کے مطابق فائرنگ سے بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں ، جبکہ ملزم کی بھابھی شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

ملزم نے بعدازاں خود پر بھی فائرنگ کی جس سے وہ بھی موقع پر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم آئس کے نشے کا عادی تھا ، تاہم کیس کی مزید تفتیش تاحال جاری ہے ۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top