افغان کالونی

پشاور، پشتخرہ بالا میں نوجوان قتل، گھر سے لاپتہ 25 لاکھ روپے بھی غائب

Pakistan SCO Summit 2026

پشاور کے علاقے پشتخرہ بالا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک نوجوان کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا۔

مقتول کے والد کے مطابق ان کا بیٹا صبح 7 بجے قربانی کے سلسلے میں گھر سے نکلا تھا، تاہم دوپہر کو واپس آنے پر گھر میں بیٹے کی لاش موجود تھی۔

والد نے مزید بتایا کہ نامعلوم ملزمان گھر سے 25 لاکھ روپے بھی لے گئے ہیں، جس کے بعد واقعے کی نوعیت مزید مشکوک ہو گئی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top