ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری کردیا

Pakistan SCO Summit 2026

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

قومی ٹیم جولائی اور اگست میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے دونوں مقابلے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو میں منعقد ہوں گے۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 25 سے 29 جولائی تک برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 2 سے 6 اگست تک کوئنز پارک اوول میں ہوگا۔

اس سیریز کی خاص بات یہ بھی ہے کہ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی پہلی مرتبہ کسی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گی، جس کے باعث شائقینِ کرکٹ میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے عیدالاضحیٰ پر مسلمانوں کو کیا خصوصی پیغام دیا؟ جانیے

پاکستانی ٹیم اس دورے میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پُرامید ہے، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top