امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ مذاکرات اور 60 روزہ مفاہمتی یادداشت پر اتفاق کی خبروں کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت گر کر 92.26 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 88.9 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں استحکام کی امید پیدا ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ مربن آئل کی قیمت بھی کم ہو کر 93.3 ڈالرز فی بیرل تک جا پہنچی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے کھلنے اور جنگ بندی میں توسیع کی خبروں نے قیمتوں پر دباؤ کم کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کے درمیان جوہری پروگرام اور دیگر تنازعات کے حل کے لیے 60 روزہ ایم او یو پر اتفاق ہوا ہے، تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حتمی منظوری کا تاحال انتظار ہے۔





