عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان بھر کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسری بار کمی ہونے جا رہی ہےجس کا حتمی فیصلہ آج پیٹرولیم مصنوعات کی ہفتہ وار نئی قیمتوں کے تعین کے دوران ہوگا۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا براہ راست فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر تک بڑی کمی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ-ایران مذاکرات: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے جس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور یہ قیمتیں اگلے ایک ہفتے کے لیے نافذ العمل رہیں گی۔

 

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top