پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر خان گلگت بلتستان میں گرفتار

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر خان گلگت بلتستان میں گرفتار

Pakistan SCO Summit 2026

شیراز احمد شیرازی

گلگت بلتستان پولیس نے ہنزل کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر خان کو اراکینِ پارلیمنٹ کے ہمراہ گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ہونے والوں میں اراکینِ قومی اسمبلی سلیم الرحمٰن، سید محبوب شاہ، ڈاکٹر امجد علی خان اور ایم پی اے نعیم خان شامل ہیں۔

جنید اکبر خان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی ان کی گرفتاری کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

جنید اکبر خان انتخابی مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے تھے جہاں انتظامیہ کی جانب سے انہیں این او سی (NOC) نہ ہونے کی بنا پر علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

جنید اکبر خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انہیں این او سی نہ ہونے کا کہہ کر گلگت سے نکل جانے کا حکم دیا گیا، جس پر انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا یہاں آنے کے لیے این او سی کی ضرورت ہے۔

گرفتاری کے بعد جنید اکبر کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی عمل کو دبانے اور انتخابی مہم سے روکنے سے نظریات کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top