موٹروے پولیس کی جانب سے خصوصی ٹریول ایڈوائزری جاری

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے اختتام پر موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کے دباؤ میں اضافے کے پیش نظر موٹروے پولیس نے خصوصی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔

 ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شہری دورانِ سفر مقررہ حدِ رفتار کی پابندی کریں، لین اور لائن ڈسپلن پر عمل کریں اور سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔

ترجمان نے ہدایت کی کہ دورانِ ڈرائیونگ مکمل توجہ سڑک پر رکھی جائے اور نیند یا تھکاوٹ کی حالت میں ہرگز گاڑی نہ چلائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے پر سفر کرنے والے شہریوں کیلئے اہم ہدایت

 شدید گرمی کے باعث مسافروں کو پانی کی مناسب مقدار ساتھ رکھنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق ٹریفک اور سفری معلومات کے لیے ہیلپ لائن 130، آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس @NHMP اور ایف ایم 95 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Scroll to Top