گھر سے نکلنے سے پہلے جان لیں! آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

گھر سے نکلنے سے پہلے جان لیں! آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Pakistan SCO Summit 2026

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی برقرار رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے کمزور اور مرطوب ہوائیں پنجاب کے شمال مشرقی اور مشرقی علاقوں کی جانب بڑھ رہی ہیں، تاہم بالائی فضا میں ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث ان ہواؤں کے اثرات محدود رہنے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ موسمی صورتحال آئندہ 36 گھنٹوں تک برقرار رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے ہفتے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ سندھ، جنوبی اور مشرقی بلوچستان سمیت خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

31 مئی کو سندھ، جنوبی و مشرقی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب اور پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

یکم جون کو بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور شمال مشرقی سندھ کے چند مقامات پر گرد آلود ہواؤں اور بارش کا امکان موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 3 جون کے بعد خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش متوقع ہے، جس سے درجہ حرارت میں جزوی کمی آسکتی ہے۔

4 جون کو بھی ان علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ 5 جون کو خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، پوٹھوہار اور بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ماہرین موسمیات نے شدید گرمی کے پیش نظر شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے، زیادہ پانی پینے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top