خیبر پختونخوا، ہنگو سے افسوسناک خبر آگئی، ہر آنکھ اشکبار

خیبر پختونخوا، ہنگو سے افسوسناک خبر آگئی، ہر آنکھ اشکبار

ہنگو میں افسوسناک حادثہ، تالاب میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق۔

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں ایک افسوسناک حادثے کے نتیجے میں تالاب میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک بچے کو بحفاظت بچا لیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ ہنگو کے علاقے کوٹکی کے قریب پیش آیا، جہاں پانچ بچے تالاب میں نہا رہے تھے کہ اچانک گہرے پانی میں چلے گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پانچ بچوں میں سے ایک کو بروقت بچا لیا گیا، تاہم چار بچے جانبر نہ ہو سکے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں، جس کے باعث علاقے میں غم کی فضا چھا گئی ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے بچوں کی لاشیں تالاب سے نکال کر متعلقہ حکام کے حوالے کر دیں، جبکہ واقعے کے بعد اہل خانہ پر کہرام مچ گیا۔ مقامی افراد نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے مقامات پر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top