پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ سامنے آیا ہے۔
سینئر صحافی عرفان خان کے مطابق گروپ میں ہونے والی گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے پر شدید تنقید کی اور الزامات کا جواب دیا۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے بعض دعوؤں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ “اس کا، اس کی، تم نام کیوں نہیں لیتے؟ اگر کوئی عمران خان کے خلاف سازش کر رہا ہے تو واضح طور پر نام لیا جائے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اپنا صوبہ آپ سے کنٹرول نہیں ہوتا اور دوسروں پر الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ پارٹی رہنماؤں میں غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا درست نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں شدید اختلافات ، پارلیمانی پارٹی 5دھڑوں میں تقسیم ، وزیراعلی کا گروپ اب سے کمزور
علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ وہ پہلے بھی بانی چیئرمین عمران خان کے ساتھ تھے اور آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
واٹس ایپ گروپ میں ہونے والی اس مبینہ گفتگو کے بعد پارٹی کے اندرونی اختلافات ایک بار پھر زیر بحث آ گئے ہیں۔





