گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری، بارش کب اور کہاں ہوگی؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری، بارش کب اور کہاں ہوگی؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Pakistan SCO Summit 2026

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ پشاور میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث حبس کی شدت میں بھی اضافہ محسوس کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں موسم نسبتاً خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔ سوات، چترال اور دیر کے چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور پنجاب کے بعض علاقوں میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔ تاہم میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید دھوپ اور گرم موسم کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ گرمی کے مضر اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران موسم کی صورتحال میں جزوی تبدیلی متوقع ہے، تاہم بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top