عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Pakistan SCO Summit 2026

ایران کے سرکاری میڈیا کی جانب سے امریکا کے ساتھ مذاکرات معطل کرنے کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

اس تازہ پیشرفت کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 6 فیصد اضافے کے بعد 97.36 ڈالر فی بیرل ہوگئیجبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی تقریباً 7.5 فیصد بڑھ کر 94.32 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مئی کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی امیدوں کے باعث برینٹ تیل کی قیمت میں 19.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جو مارچ 2020 کے بعد کسی بھی ایک ماہ میں ہونے والی سب سے بڑی کمی قرار دی گئی تھی۔ تاہم حالیہ اضافے کے باوجود برینٹ تیل 5 اپریل کے 114 ڈالر فی بیرل کی سطح سے ابھی بھی کم ہے لیکن امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں سے قبل کی سطح کے مقابلے میں یہ تقریباً 25 فیصد زیادہ ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے رہتی ہے تو اسے مارکیٹ کی جانب سے نسبتاً بہتر صورتحال کی امید کے طور پر دیکھا جائے گا۔

دوسری جانب ایرانی خبر ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے لبنان میں اسرائیلی کارروائی پر امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ باقاعدہ طور پر روک دیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top