چترال سے دیر تک زمین لرز اُٹھی، 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس

چترال سے دیر تک زمین لرز اُٹھی، 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس

چترال، سوات، دیر سمیت متعدد علاقوں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع چترال، سوات، دیر، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 191 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور متعلقہ ادارے ممکنہ آفٹر شاکس کے حوالے سے بھی الرٹ ہیں۔

Scroll to Top