گلگت بلتستان انتخابات 2026: سیاسی گہما گہمی عروج پر، آصفہ بھٹو سکردو پہنچ گئیں
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026 کے حوالے سے سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے، جہاں مختلف سیاسی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کے دوروں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری سکردو پہنچ گئیں، جہاں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔ آصفہ بھٹو آج پاکستان پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں سکردو میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گی۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پہلے ہی گلگت بلتستان میں موجود ہیں اور ان کی مقامی پارٹی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ادھر مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف بھی آج ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچیں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ پارٹی رہنماؤں اور امیدواروں سے اہم ملاقاتیں کریں گے اور “ویژن گلگت بلتستان” کا اعلان بھی کریں گے۔ تاہم وہ اس دورے کے دوران کسی عوامی جلسے سے خطاب نہیں کریں گے۔





