بابوسر ٹاپ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند، وجہ سامنے آ گئی

چلاس: گلگت بلتستان پولیس نے بابوسر روڈ کی بندش میں 6 جون تک توسیع کر دی ہے، جس کے باعث شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔

ترجمان گلگت بلتستان پولیس کے مطابق بابوسر ٹاپ اور گرد و نواح میں مسلسل برفباری اور خراب موسمی صورتحال کے باعث سڑک کو ٹریفک کے لیے کھولنا ممکن نہیں رہا۔

پولیس کے مطابق برف ہٹانے اور شاہراہ کو محفوظ بنانے کے لیے متعلقہ ادارے مسلسل کام کر رہے ہیں، تاہم بابوسر روڈ پر برف کی موٹی تہہ جمی ہوئی ہے جس کے باعث سفر انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سفارتی سفر آسان، پاکستان اور اٹلی میں ویزا ختم معاہدہ

حکام نے عوام اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں اور اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ موسم میں بہتری اور برف ہٹانے کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھولا جائے گا، جبکہ صورتحال سے متعلق عوام کو بروقت آگاہ رکھا جا رہا ہے۔

Scroll to Top