سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 8600 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 67 ہزار 762 روپے ہوگئی ہے، جبکہ 10 گرام سونا 7373 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 1 ہزار 30 روپے پر آگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 86 ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد فی اونس سونا 4454 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے میں تاخیر کے اثرات عالمی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمت بھی 259 روپے کمی کے بعد 7894 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔

Scroll to Top