پی ٹی آئی کا انقلابی اقدام! خیبرپختونخوا میں احتسابی نظام کیلئے خصوصی کمیٹیاں قائم

پی ٹی آئی کا انقلابی اقدام! خیبرپختونخوا میں احتسابی نظام کیلئے خصوصی کمیٹیاں قائم

خیبرپختونخوا میں احتسابی عمل کو مؤثر بنانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی خصوصی کمیٹیاں تشکیل۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں احتسابی نظام کو مؤثر بنانے کے لیے مختلف علاقائی سطحوں پر خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ اس حوالے سے سابق گورنر خیبرپختونخوا اور پارٹی رہنما شاہ فرمان نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ کمیٹیاں پشاور، ہزارہ، ملاکنڈ اور جنوبی اضلاع کی سطح پر قائم کی گئی ہیں، جو تنظیمی امور، شکایات کے ازالے اور احتسابی عمل کی نگرانی کریں گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق کمیٹیوں کا مقصد تنظیمی نظم و ضبط کو بہتر بنانا اور شکایات کے بروقت حل کو یقینی بنانا ہے۔ یہ کمیٹیاں اپنی سفارشات اور رپورٹس پارٹی قیادت کو پیش کریں گی، جن کی روشنی میں آئندہ فیصلے کیے جائیں گے۔

Scroll to Top