عمران خان سے ملاقات کا وقت ختم، کسی پارٹی رہنما کو اجازت نہ ملی

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ان کے رفقاء اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن ہونے کے باوجود کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی اور وقت ختم ہونے پر تمام رہنما مایوس لوٹ گئے۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے چھ اہم رہنما جیل پہنچے تھے جنہیں انتظامیہ کی جانب سے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی بشریٰ بی بی ملاقات کرا دی گئی

جیل مینوئل اور ملاقات کی طے شدہ فہرست کے مطابق آج عثمان جوڑا، سمابیہ طاہر، اسد عباس، ملک عظیم، ملک یاسر پتوالی اور روح الامین بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔

Scroll to Top