گلگت بلتستان انتخابات،اہم سیاسی رہنما شاہدہ خورشید کے حق میں دستبردار

گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی اے 13 (استور 1) میں ایک اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں آزاد امیدوار ڈاکٹر عباس نے انتخابی دوڑ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر عباس نے اس حلقے سے انتخابی میدان میں موجود امیدوار شاہدہ خورشید کے حق میں دستبرداری اختیار کرتے ہوئے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈاکٹر عباس کے اس فیصلے کے بعد ان کے حامیوں اور ووٹرز نے بھی شاہدہ خورشید کی کھل کر حمایت کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس نئی صورتحال کے باعث حلقے کی انتخابی سیاست میں نئی صف بندیاں سامنے آنے لگی ہیں اور سیاسی جوڑ توڑ کا عمل تیز ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان انتخابات : پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کااتحاد کا اعلان

سیاسی مبصرین کے مطابق ڈاکٹر عباس کی دستبرداری کو اس حلقے کی سیاست میں ایک اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کے مضبوط ووٹ بینک اور علاقائی اثر و رسوخ کے باعث اب شاہدہ خورشید کی انتخابی پوزیشن پوزیشن ماضی کے مقابلے میں کافی زیادہ مضبوط ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

مقامی سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے جی بی اے 13 میں انتخابی درجہ حرارت یکسر بڑھ گیا ہے اور آنے والے دنوں میں انتخابی مہم میں مزید سرگرمی، تیزی اور جوش و خروش دیکھنے کو ملے گا جس سے انتخابی مقابلے کی صورتحال پر نمایاں اثرات مرتب ہوں گے۔

Scroll to Top