صوبے کی حالت زار سے زیادہ وزیراعلی سہیل آفریدی کو کالے چینل کی فکر، نام لینے سے گریز

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے اعصاب پر کالا چینل بری طرح سوار ہو گیا ہےجس کا اندازہ ان کے حالیہ بیان سے واضح طور پر لگایا جا سکتا ہے جہاں وہ اس کا نام لینے سے بھی گریز کرتے نظر آئے۔

اپنے ایک حالیہ ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ نے سوشل میڈیا یا مخصوص میڈیا پلیٹ فارمز کو ہدف بناتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے بالکل مایوس نہیں ہونا، یہ کالے چینل صرف پیسوں کے لیے الزامات لگا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ جو بندے پیسوں کے لیے یا پیسوں کی وجہ سے الزامات لگا رہے ہیں، ان کے پاس اپنے دعووں کا کوئی ثبوت نہیں ہوتا، اس لیے آپ ان کی باتوں پر کان نہ دھریں۔

یہ بھی پڑھیں : صوبے میں 12 سال سے آپ کی حکومت ہے، آپ لوگوں نے کیا کیا؟ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا کے وزراء سے استفسار

انہوں نے کہاکہ اگر کسی کے پاس کوئی حقیقی ثبوت موجود ہیں تو وہ سامنے لائے جس پر وہ خود ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔

Scroll to Top