خیبر پختونخوا حکومت کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے عوامی مفاد کے تحت صوبے میں اہم انتظامی افسران کے تبادلے اور نئی تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ محمد آصف رحیم (PAS BS-19) کو ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ منصور ارشد (PAS BS-19) کو ڈپٹی کمشنر مہمند جبکہ ڈپٹی سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ عرفان اللہ خان (PMS BS-18) کو ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ محمد یاسر حسن، محمد یوسف کریم اور عصمت اللہ کو فوری طور پر ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
صوبائی حکومت کے مطابق یہ تبادلے اور تقرریاں انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے اور عوامی مفاد میں کیے گئے ہیں، اور ان پر فوری طور پر عمل درآمد ہوگا۔





