نوشہرہ اسپتال میں آئی پی سی پروٹوکول کا جائزہ ، رمضان کے بعد انسینریٹر روم کا آغاز

نوشہرہ: پبلک ہیلتھ سیکشن (ڈی ڈی پبلک ہیلتھ) اور ڈی جی ایچ ایس کے افسران نے ڈی ایچ کیو اسپتال نوشہرہ کا دورہ کیا

 اسپتال کے انفیکشن سے بچاؤ اور کنٹرول (آئی پی سی) پروٹوکول کا جائزہ لیا۔ انڈس اسپتال کے نمائندوں کے ساتھ مشترکہ معائنہ کرتے ہوئے ایمرجنسی روم، آپریٹنگ تھیٹر، داخلہ وارڈز اور آئی پی سی یو سی کی سربراہی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔

 اس دوران اسپتال کی صفائی اور معیاری دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لیے اہم باتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں اورکزئی: مالی بحران کے باعث مشتی میلہ ہسپتال کی او پی ڈی بند، ملازمین کا احتجاج

افسران نے اسپتال کے نئے انسینریٹر روم کا بھی معائنہ کیا جو رمضان المبارک کے بعد باقاعدہ طور پر فعال کیا جائے گا۔

اس نئے انسینریٹر روم کے قیام سے اسپتال میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم میں نمایاں بہتری آئے گی، جس سے ہسپتال کی صفائی اور ماحول کی حفاظت میں مدد ملے گی۔

Scroll to Top