بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے نال شہر پر فتنہ الہندوستان کا حملہ ناکام بنادیا

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے نال شہر پر فتنہ الہندوستان کا حملہ ناکام بنادیا، 12 دہشت گرد ہلاک،ایک جوان شہید

بلوچستان کے ضلع خضدار کے شہر نال میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑا حملہ ناکام بناتے ہوئےفتنہ الہندوستان کے بارہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب دہشت گردوں کے ایک بڑے گروپ نے شہر پر حملہ کرنے کی کوشش کی جس کا فورسز نے پوری طاقت سے جواب دیا۔

شدید فائرنگ کے اس تبادلے کے دوران سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار بھی جامِ شہادت نوش کر گیا ہے۔ فورسز کی بھرپور اور سخت کارروائی کے باعث حملہ آور پسپا ہونے پر مجبور ہوئے اور موقع سے فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں بڑی کارروائی، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 27 دہشتگرد ہلاک

واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے کر کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ فرار ہونے والے دیگر عناصر کی گرفتاری کے لیے زمین اور فضا سے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔

Scroll to Top