ریاستی اداروں کے خلاف الزامات کا کیس، عدالت کا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے عدم حاضری پر وزیراعلیٰ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

کیس کی سماعت سول جج عباس شاہ نے کی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے پیکا ایکٹ کے تحت وزیراعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ سہیل آفریدی عدالت پہنچ گئے؟ وجہ کیا بنی؟ جانیے

عدالت نے متعلقہ حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ ملزم کو گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کریں۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت اٹھارہ جون تک ملتوی کر دی ہے۔

Scroll to Top