پشاور: پی ٹی آئی ناراض اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی میں شامل فضل الہٰی نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت بانی تحریک انصاف سے مخلص نہیں، ہماری وجہ سے ہی بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ پارٹی کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی تین سال سے جیل میں قید ہیں، جبکہ ناراض 35 سے 40 ایم پی ایز کا گروپ ایک موقف پر متحد ہے اور مشتاق غنی بھی ناراض اراکین میں شامل ہیں۔
فضل الہٰی نے آئندہ کی حکمت عملی بتاتے ہوئے کہا کہ ہم بجٹ سے پہلے بیٹھیں گے، مستحکم حکمت عملی دیں گے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مستحکم حل نکالیں گے۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے فضل الہٰی کا کہنا تھا کہ شفیع جان کی باتوں پر ہم دھیان نہیں دیتے، وہ چھوٹا بچہ ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 42 افراد موجود تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی چاہتے ہیں،ہم تمام پارلیمنٹرینز سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا حلف لیں گے۔





