خواتین کے لیے بڑی خوشخبری، 15 ہزار ماہانہ وظیفہ اور ٹرانسپورٹ الاؤنس کا اعلان

خواتین کے لئے شی تھریڈز پروجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ، جس کے تحت انھیں 15 ہزار ماہانہ وظیفہ اور ٹرانسپورٹ الاؤنس بھی ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت ٹیکسٹائل سیکٹر میں دیہی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے 310 ملین (31 کروڑ) روپے کے بجٹ سے ”شی تھریڈز“ پروجیکٹ کا شاندار آغاز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیکسٹائل سیکٹر میں دیہی خواتین کی معاشی خودمختاری اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے ایک منفرد پروجیکٹ ”شی تھریڈز“ کا آغاز کر دیا۔

جس کے لیے 310 ملین روپے کا خطیر بجٹ مختص کیا گیا ہے، اس منصوبے کے تحت صوبے بھر کے دیہات سے 18 سے 45 سال کی عمر کی مڈل پاس خواتین کو ٹیکسٹائل انڈسٹری کے جدید کورسز کروائے جا رہے ہیں۔

پروجیکٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں سیکھنے والی خواتین کو 15 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ اور ٹرانسپورٹ الاؤنس بھی فراہم کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہر خاتون کو مالی طور پر خودمختار اور بااختیار بنانا ہمارا عزم ہے، کیونکہ ایک ہنرمند عورت ملک کا قابلِ قدر قومی اثاثہ ثابت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : مالدیپ میں سبز ہلالی پرچم سربلند، پاکستان ڈائمنڈ جوبلی فٹبال چیمپئن بن گیا

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر میں ہنرمند خواتین کے لیے روزگار کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور یہ پروجیکٹ انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد دے گا۔

یہ ٹیکسٹائل ٹریننگ کورسز اس وقت لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں کامیابی سے جاری ہیں۔ گزشتہ 2 سالوں کے دوران 2 ہزار 500 خواتین یہ کورسز مکمل کر چکی ہیں جن میں سے 773 خواتین کو مختلف ٹیکسٹائل انڈسٹریز میں ملازمتیں بھی مل چکی ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت 1 ہزار 150 خواتین کی ٹریننگ جاری ہے جبکہ اگلے سال مزید 1 ہزار 350 خواتین کو یہ کورسز کرائے جائیں گے۔

کورسز میں انڈسٹریل اسٹیچنگ مشین آپریٹر، فیبرک کوالٹی انسپکٹر، برک کٹنگ ایکسپرٹ، اپیریل پلاننگ اینڈ مرچنڈائزنگ، اپیریل سپروائزر اور پیٹرن میکنگ اینڈ کٹنگ شامل ہیں۔

Scroll to Top