پشاور: خیبرپختونخوا کے محکمہ اعلیٰ و ثانوی تعلیم نے صوبے بھر کے سرکاری و نجی کالجوں اور جامعات میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق میدانی علاقوں میں تمام تعلیمی ادارے 15 جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے۔ جبکہ سرد اور پہاڑی علاقوں میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی 2026 تک ہوں گی۔

محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ تعطیلات کے دوران جاری امتحانات اور بی ایس چار سالہ پروگرامز اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے اور کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : خواتین کے لیے بڑی خوشخبری، 15 ہزار ماہانہ وظیفہ اور ٹرانسپورٹ الاؤنس کا اعلان
حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد تعلیمی سرگرمیوں کو منظم رکھنا اور طلبہ کے تعلیمی نقصان سے بچاؤ کو یقینی بنانا ہے، تاکہ امتحانی عمل اور تعلیمی تسلسل متاثر نہ ہو۔





