پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، بجٹ سیشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ

شیراز احمد شیرازی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ختم ہو گیا ہے جس میں بجٹ سیشن کے حوالے سے بڑی حکمتِ عملی طے کر لی گئی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی بجٹ سیشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی بلکہ ایوان کے اندر موجود رہ کر اپنا سیاسی کردار ادا کرے گی۔

پارلیمانی پارٹی نے بجٹ سیشن کے دوران پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کیا پی ٹی آئی میں اختلافات بڑھ گئے؟ علی امین گنڈاپور نے اعلامیے کو ڈکٹیٹر شپ قرار دیدیا

پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی اور ان کی رہائی کا مطالبہ ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور جب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا سلسلہ بحال نہیں ہوتااحتجاج کا یہ سلسلہ مسلسل جاری رہے گا۔

Scroll to Top