شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن! سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 21 دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے

شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن! سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 21 دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک، 72 گھنٹوں میں 48 خوارج مارے گئے

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ اور گرد و نواح میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 21 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں خوارج خالد، مفتون، موسیٰ اور عمران بھی شامل ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 48 خوارج کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے، جو سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میران شاہ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے خوارج کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔ محسن نقوی کے مطابق قوم کی مکمل حمایت سے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ جاری ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

Scroll to Top