تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ، مارچ اور اپریل کے بعد سب سے بڑی کمی ریکارڈ

تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ، مارچ اور اپریل کے بعد سب سے بڑی کمی ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد توانائی کی مارکیٹ میں ہلچل دیکھنے میں آ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 3.37 فیصد کمی کے بعد 87.33 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے، جو مارچ کے اوائل کے بعد کی کم ترین سطح بتائی جا رہی ہے۔

اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) بھی 3.23 فیصد سستا ہو کر 84.88 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا، جو اپریل کے بعد کی کم ترین قیمت سمجھی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے سے متعلق خبریں ہیں، جس نے مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے اور قیمتوں پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی حالیہ دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا یہ رجحان جاری رہا تو پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان پیدا ہو سکتا ہے۔

توانائی مارکیٹ پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں میں تیل کی قیمتوں کا رجحان عالمی سیاسی صورتحال اور معاہدوں سے براہِ راست متاثر ہونے کا امکان ہے۔

Scroll to Top