خاتون افسر کائنات اظہر خان کی بطور چیف ٹریفک افسر اسلام آباد تعیناتی

خاتون افسر کائنات اظہر خان کی بطور چیف ٹریفک افسر اسلام آباد تعیناتی

وفاقی حکومت نے اہم پولیس تبادلوں اور تقرریوں کے تحت خاتون پولیس افسر کائنات اظہر خان کو چیف ٹریفک افسر (سی ٹی او) اسلام آباد تعینات کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کائنات اظہر خان کو چیف ٹریفک افسر اسلام آباد مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ ایس ایس پی آپریشنز سیف سٹی کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے، جس کے تحت وہ ٹریفک انتظامات کے ساتھ سیف سٹی منصوبے کی نگرانی بھی کریں گی۔

دوسری جانب اسلام آباد میں تعینات ایس ایس پی محمد سرفراز ورک کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور ان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

کائنات اظہر خان پولیس سروس میں وسیع تجربہ رکھتی ہیں اور ماضی میں کئی اہم عہدوں پر کامیابی سے فرائض انجام دے چکی ہیں۔ وہ ملتان میں بطور چیف ٹریفک افسر اور ایس پی کینٹ خدمات سرانجام دے چکی ہیں، جبکہ راولپنڈی میں بطور ایس ڈی پی او سول لائنز اور کینٹ بھی اپنی ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں۔

حکام کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ان کی تعیناتی کو ٹریفک نظام کو مزید مؤثر، جدید اور منظم بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ سیف سٹی منصوبے کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور شہریوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے میں بھی ان کا کردار اہم ہوگا۔

Scroll to Top