بڑا فیصلہ متوقع! خیبر پختونخوا حکومت نے 3 ماہ کے عبوری بجٹ پر غور شروع کر دیا

بڑا فیصلہ متوقع! خیبر پختونخوا حکومت نے 3 ماہ کے عبوری بجٹ پر غور شروع کر دیا

خیبرپختونخوا حکومت کا 3 ماہ کے عبوری بجٹ پر غور، بانی چیئرمین سے مشاورت مشروط قرار

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے لیے تین ماہ پر مشتمل عبوری بجٹ پیش کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے، جبکہ بجٹ کی حتمی منظوری بانی چیئرمین سے مشاورت سے مشروط کر دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے مطابق صوبائی بجٹ بانی چیئرمین سے مشاورت کے بعد ہی پیش کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بجٹ کے حوالے سے مکمل مشاورت چاہتی ہے اور اگر فوری فیصلہ کیا جائے تو بجٹ ایک دن میں بھی پیش کیا جا سکتا ہے، تاہم اس وقت مشاورت کا عمل جاری ہے۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں صوبائی بجٹ کے متبادل آئینی و قانونی آپشنز پر غور کیا گیا، جس میں آرٹیکل 122، 123 اور 125 کے تحت “ووٹ آن اکاؤنٹ” کی تجویز بھی زیر بحث آئی۔ اجلاس میں اس حوالے سے قانونی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے اجلاس کے دوران کہا کہ ان کی پارلیمانی ٹیم کا کوئی رکن ادھر ادھر نہیں ہوگا، اور تمام فیصلے مشاورت سے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کا آئندہ بجٹ 15 جون کے بعد پیش ہونے کا امکان ہے، اور اس حوالے سے حکومتی سطح پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

Scroll to Top